یارب مصطفی ﷺ تو مجھے حج پہ بلا 2
اپنا حرم دکھا دے دونوں جہاں کے مالکقسمت میری جگا دے دونوں جہاں کے مالک
برسوں سے آرزو ہے طیبہ کی جستجوہےایک بار ہی دکھا دے دونوں جہاں کے مالک
عشقِ نبی ﷺ کی خوشبو قریۂ جاں میں رکھ دےالفت میں دل بسا دے دونوں جہاں کے مالک
دنیا و آخرت کے ہر غم سے تو بری ہےمژدہ مجھے سنا دے دونوں جہاں کے مالک
دنیا کے ہر ستم سے عقبہ کے ہر علم سےدامن مرا چھپا دے دونوں جہاں کے مالک
بیٹھا نبیﷺکے در پر جس دم ہو یہ اجاگراُس دم اِسے قضا دے دونوں جہاں کے مالک