logo

Mujhe Hajj Par Bula - Hafiz Tahir Qadri - 2022

اے میرے مولا مجھے حج پر بلا

مدّتوں سے ہے مری یہ التجا
کاش میں بھی دیکھ لوں کعبہ ترا
تجھ کو دیتا ہوں نبی کا واسطہ
اے میرے مولا مجھے حج پر بلا

جب پڑے گی کعبے پہ پہلی نظر
بھول جاؤں گا غمِ قلب و جگر
مشکلوں سے ہوگا دل میرا رہا
اے میرے مولا مجھے حج پر بلا

خوش نصیبوں میں مرا بھی نام ہو
روضۂ سرکار پر اک شام ہو
آرزو اور کچھ نہیں اس کے سوا
اے میرے مولا مجھے حج پر بلا

واسطہ تجھ کو شہِ ابرار کا
فاطمہ کا، حیدرِ کرّار کا
مجھ کو بھی زائرِ مدینہ کا بنا
اے میرے مولا مجھے حج پر بلا

یا خدا دے موت شہرِ یار میں
یعنی پائے احمدِ مختار میں
ہے دلِ راغب کی بھی یہ التجا
اے میرے مولا مجھے حج پر بلا