logo

Haidari Sher Hain Aur Nidar Hain Hussain - Hafiz Tahir Qadri - 2022

فاطمہ کی دعا کا اثر ہے حسین
حیدری شیر ہے اور نڈر ہے حسین

ہے گواہ اس پہ میدان کرب و بلا
آرہی ہے یہ تاریخ سے بھی صدا
زیر گستاخ ہیں اور زبر ہے حسین

ہو بیاں کیسے فضل و کمال حسین
ہر جگہ ہے نبی کو خیال حسین
ہیں نبی سجدے میں پشت پر ہے حسین


ابنِ سعد و شمر یا ہو ابنِ زیاد
ابنِ حیدر کے دشمن ہے سب بد نیاد
مر گئے سارے زندہ مگر ہے حسین

ان کی تعظیم کرتے ہیں اصحاب بھی
ابنِ عباس بھی ابنِ خطاب بھی
بالیقیں چاہت بوبکر ہے حسین

جسم اطہر کا لیتے ہیں بوسہ کبھی
پھول جنت کا کہتے ہیں واللہ کبھی
یعنی محبوب خیر و بشر ہے حسین

جس طرف رن میں جاتے ہیں شیر علی
واصل نار ہوتے ہیں دشمن سبھی
قہر و بجلی سدا کفر پر ہے حسین

جس کے بابا نے خیبر دیا تھا اکھاڑ
استقامت کے ہیں وہی راغب پہاڑ
صبر کے باب میں معتبر ہے حسین